نوشکی میں فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ سرباز بلوچ

113

نوشکی میں دستی بم حملے میں فورسز کا 1 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے – سرباز بلوچ

 بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے 29 نومبر کو نوشکی میں انام بوسان روڈ پر واقع ایف سی ہیڈ کوارٹر کے ایک مورچے پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ ہم عام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ سیکورٹی فورسز اور ان سے منسلک تنصیبات سے دور رہیں کیونکہ انہیں بلوچ سرمچار کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔