نوشکی : فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

133
File Photo

نوشکی سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت فدا محمد ولد سلطان محمد مینگل سکنہ بدل کاریز کے نام سے ہوئی

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ طلباء سمیت کئی افراد کو فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی طرف سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کےلئے گذشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے کہ اگر ان کے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔