منظور پشتین کو لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کے دھرنے میں شرکت سے روک دیا گیا

261

کوئٹہ ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے منظور پشتین کو روک کر اسے واپس کراچی ڈی پورٹ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو آج کوئٹہ ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے روک اسے واپس کراچی ڈی پورٹ کردیا ۔

یاد رہے کہ پی ٹی ایم سربراہ آج کوئٹہ میں لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی دھرنے میں شرکت کےلئے آرہے تھے ۔

دوسری جانب منظور پشتین کی کوئٹہ داخلے پر پابندی کی بلوچ ،پشتون اور ہزارہ سیاسی و سماجی کارکنوں نے بھرپور انداز میں مذمت کی ۔

معروف سماجی کارکن جلیلہ حیدر نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ فیس بک میں لکھا کہ ملک کے ہر شہری کو نقل و حرکت کا حق حاصل ہے اور منظورپشتین کسی دشمن ملک کا شہری نہیں کہ اس کے نقل و حرکت پر قدغن لگایا گیا ہے ۔