مغربی بلوچستان: چابہار میں دھماکہ متعدد افراد ہلاک و زخمی

456

مغربی بلوچستان کے علاقے چابہار میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے چابہار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں ہیں ۔

چابہار میں دھماکہ ایرانی فورسز کے ایک مرکز کے قریب ہوا ہے ۔

دوسری جانب ایرانی فورسز کے خلاف برسرپیکار مذہبی شدت پسند گروپ انصار الفرقان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

یاد رہے کہ انصار الفرقان کی تشکیل 2013 میں دو مسلح گروپس حرکت انصار ایران اور حزب الفرقان کے انضمام کے بعد ہوا ۔