مشکے: فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹے سمیت 3 افراد لاپتہ

117

مشکے میں فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے میں فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا-

ذرائع کے مطابق مشکے کے علاقے کھندڑی اور نوکجو سے فورسز نے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

لاپتہ ہونے والوں میں مشکے کھندڑی کے رہائشی حسن ولد عرضی اور نوکجو سے بیزن اور اسکے بیٹے کریم شامل ہیں –

یاد رہے کہ نوکجو سے بیزن اور اسکے بیٹے کو 25 دسمبر کو فورسز نے انکے گھر پر چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا تھا –

واضح رہے کہ بلوچستان میں آئے روز مختلف علاقوں میں فورسز آپریشن اور گرفتاریوں کے خبریں رپورٹ ہوتی رہی ہیں اور کوئٹہ پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کے لواحقین کا سخت سردی اپنے پیاروں کی بازیابی کےلئے احتجاج جاری ہے ۔