مسنگ پرسنز کا مسئلہ بہت اہم ہے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچا جائے ۔ سردار اختر مینگل

192

وزیراعظم کے اجلاس کے حوالے سے صرف ایک روز قبل بتایا گیا  تھا اس وقت میں ضمنی انتخاب مہم کے سلسلے میں بلوچستان میں موجود تھا ۔ سربراہ بی این پی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے وزیراعظم پاکستان کیساتھ آرمی چیف سے ملنے کے لئے تیار ہوں وزیراعظم کے اجلاس کے حوالے سے شارٹ نوٹس ملا بلوچستان میں ضمنی انتخاب کی مہم کی وجہ سے نہیں جا سکا آرمی چیف سے ملونگا ہم ایک ہی ملک میں رہتے ہیں ۔

بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ بہت اہم ہے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچا جائے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے بیان میں وزیراعظم کے بیان پراظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔

سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میں یہ بات بتانا چا ہتا ہوں کہ مجھے وزیراعظم کے اجلاس کے حوالے سے صرف ایک روز قبل بتایا گیا اس وقت میں ضمنی انتخاب مہم کے سلسلے میں بلوچستان میں موجود تھا جس کے باعث وزیراعظم سے ملاقات نہ ہو سکی میں ہر اس پلیٹ فارم پر جانے کے لئے تیار ہوں جو لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کریں لاپتہ افراد کا مسئلہ بہت بڑا اور اہم مسئلہ ہے اور اس مسئلے پر ہم ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے ملونگا ہم ایک ہی ملک میں رہتے ہیں مسنگ پرسنز کا مسئلہ بہت اہم ہے سیاست سے بالاتر ہو کر سو چا جائے اور میر اپنا بھائی بھی کئی سالوں سے لاپتہ ہے ۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں دوسری ملاقات منعقد کی جائے تاکہ اس میں ہم مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی اور مثبت جواب ملا ہے اور اختر مینگل سے اس بارے میں رابطہ کرکے ان کو آرمی چیف سے کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی گئی تھی ، مگر وہ خود اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔