لاپتہ بلوچوں کا مسئلہ سینیٹ اجلاس میں اٹھائیں گے – عثمان کاکڑ

238

بلوچستان سے لاپتہ افراد کے مسئلے کو سیینٹ اجلاس میں اٹھائیں گے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کےلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسسگ پرسنز کے ایک وفد نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے دفتر کا دورہ کرکے وہاں پارٹی کے مرکزی رہنما عثمان کاکڑ سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں وفد نے دس دسمبر کو کوئٹہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسب سے ہونے والے دھرنے کی حمایت کی اپیل کی جس پر عثمان کاکٹر نے  دھرنے میں کارکنوں کی شرکت اور لاپتہ افراد کے معاملے کو سینیٹ اجلاس میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔

وفد نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کی حمایت اور معاملے کو سینیٹ اجلاس میں اٹھانے کی یقین دہانی پر پارٹی اور سینیٹر عثمان کاکڑ کا شکریہ ادا کیا ۔