قلعہ عبداللہ: دو ٹرک ڈرائیور نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء

161

قلعہ عبداللہ سے نامعلوم مسلح افراد نے دو ٹرک ڈرائیوروں کو اغواء کرلیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے نامعلوم مسلح افراد نے دو ٹرک ڈرائیوروں کو اغواء کرلیا-

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے مسلم باغ سے نامعلوم افراد نے دو ٹرک ڈرائیوروں جانان اور یار محمد کو اغواء کرلیا جو چمن کے رہائشی ہیں-

واقعے کے بعد اغواء ہونے والے ٹرک ڈرائیورز کے لواحقین نے کوئٹہ چمن قومی شاہرہ بلاک کرکے احتجاج شروع کردی-

پولیس نے واقعے کے ایف آئی آر درج کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے تاہم اغواء کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔