پاکستان کو سعودی عرب امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو سعودی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے، جنوری میں ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائے گی، جس سے ذر مبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی۔
اکتوبر میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر سعودی عرب نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔