رام مندر نہیں، قرض معافی چاہیے – بھارت میں ہزاروں کسانوں کا مظاہرہ

161

‘کسان مکتی مارچ’ نامی اس ریلی کا اہتمام ‘آل انڈیا کسان سنگھرش’ کمیٹی نے کیا تھا، کمیٹی میں کسانوں کی 200 سے زائد تنظیمیں شامل ہیں۔

کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے ‘رام مندر نہیں، قرض معافی چاہیے’ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی شرکت کی۔

ریلی کی شرکا نے مودی سرکار کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے ملک بھر کے عوام سے آگے آنے کی اپیل کی۔

شرکا نے مودی سرکار کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل ہورہی ہے اور بی جے پی حکومت مندر، مسجد کے مسئلے کو ہوا دینے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کسان دہائیوں سے مسائل سے دوچار ہیں اور ان میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 1998 سے 2018 تک ملک میں 3 لاکھ کسان خودکشی کر چکے ہیں۔