دالبندین سے ایک اور طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

506

بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین سے  طالب علم فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دالبندین شہر سے گذشتہ روز فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک طالب علم کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

گرفتار طالب علم محمد آصف ولد حاجی عید محمد دالبنیدن کلی خدائے رحیم کا رہائشی ہے ۔

محمد آصف کوئٹہ ڈگری کالج میں زیر تعلیم بھی ہے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز  دالبندین ہی کے رہائشی ایک این جی او کے آفیسر حسین گوہر ولد حاجی علی گوہر  کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چاغی کے علاقے گردی جنگل  سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں بلوچ طالب علموں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق والے نوجوانوں اور برزگوں کی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری اور لاپتہ کرنے میں انتہائی تیزی آئی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب فورسز کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لواحقین جن میں زیادہ تر خواتین و بچے شامل ہیں گذشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے کہ ان کے پیاروں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کرکے سزا دی جائے لیکن اس طرح کسی کو لاپتہ کرنا ملکی آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے