دالبندین سے این جی اوز آفیسر خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

200

بلوچستان کے ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والا این جی اوز آفیسر فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام 3 دسمبر 2018 مغرب کی نمازکے وقت پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دالبندین سے تعلق رکھنے والے نوجوان حسین جمالدینی کو چاغی سے دالبندین جاتے ہوئے درمیانی علاقے گردی جنگل کی چیک پوسٹ پر گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

حسین جمالدینی ایک این جی اوز “بی آر ایس پی ” میں انجینئر کے عہدے پر کام کررہے ہیں ۔

حسین جمالدینی سابق ڈی ای او چاغی حاجی علی گوہر جمالدینی کے فرزند ہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوانوں کی گرفتاری و لاپتہ کرنے کا عمل ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ،جس کے سبب گذشتہ کئی روز سے متعدد طالب علم گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔