داعش کے خلاف قائم عالمی اتحاد کے خصوصی امریکی ایلچی مستعفی

122

داعش کو شکست دینے کے مقصد سے قائم عالمی اتحاد کے امریکی نمائندہ خصوصی، بریٹ مک گرک نےجمعے کے روز استعفیٰ پیش کیا ہے۔ یہ خبر ہفتے کے روز ‘سی بی ایس’ نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ استعفیٰ 31 دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مک گرک کے مستعفی ہونے کا باعث شام سے امریکی فوجوں کے انخلا کا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا فیصلہ بتایا جاتا ہے۔

اس سے قبل، امریکی وزیر دفاع جم میٹس اسی فیصلے کے حوالے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔