خضدار : مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جانبحق

244

خضدار میں مسلح افراد نے ہوٹل میں بیٹھے لوگوں پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ ہر واقع نذر جھالاوان کمپلیکس میں ہوٹل کے سامنے بیٹھے افراد  پر مسلح نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جن میں ایک کی شناخت سجاد عمرانی کے نام سے ہوئی ۔

تاہم ابھی تک قتل کے اصل محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔

مقامی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا  ہے ۔