خضدار: فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

236

خضدار کے مختلف علاقوں سے فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں سے گذشتہ رات فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار چمروک سے فورسز نے سرور زہری کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے دو بیٹوں 10 سالہ عادل اور 20 سالہ عامر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔ تاہم بعد میں عادل کو رہا کردیا گیا لیکن عامر زہری تاحال لاپتہ ہے۔

دریں اثنا خضدار ہی کے علاقے کوشک سے گذشتہ رات فورسز نے چھاپہ مار کر ایک اور نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گژشتہ رات خضدار کے مختلف علاقوں سے فورسز نے کئی افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔