جعفر آباد: ڈاکٹر کی غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جانبحق

84

جعفر آباد میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کی غفلت کے باعث حاملہ خاتون بچے سمیت جانبحق ہوگئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں حاملہ خاتون بچے سمیت مبینہ طور پر ڈاکٹر کی غفلت کے باعث جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جعفر آباد کے شہر اوستہ محمد میں بکھرڑہ کے رہا ئشی شا ہنواز بھنڈ کی بیو ی را ج بی بی جو کہ حاملہ تھی ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں دوران وہ علاج بچے سمیت جانبحق ہوگئی۔

خاتون کے ورثاء کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے غفلت کے باعث جانبحق ہوئی ہے جس کی تصدیق سول ہسپتال کے رپورٹ میں ہوئی ہے کہ خاتون کو ڈرپ لگنے سے ری ایکشن ہوا ہے۔