جعفر آباد: غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

345

جعفر آباد میں کاروکاری کے الزام میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جعفر آباد میں غیرت کے نام پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بھابی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا-

علاقائی ذرائع کے مطابق جعفرآباد کے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ محبوب علی محمد حسنی میں غیرت کے نام پر دیور غلام رسول نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی مسمات،ب اور غلام علی کھوسہ کو قتل کردیا-

اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار پولیس نے ملزم غلام رسول کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے دو لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈیرہ اللہ یار اسپتال منتقل کردی جبکہ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔