تمپ میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

88

فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا جبکہ چوکی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں فرنٹیئر کور کے چوک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات مطابق تمپ کے علاقے رودبن میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے چیک پوسٹ پر آتش گیر اسلحہ سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا جبکہ چوکی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں ماضی میں حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔