تمپ سے لاش برآمد

65

بلوچستان کے علاقے تمپ کے قریب سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ کے قریب سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت گزشتہ مہینے لاپتہ ہونے والے شخص سے ہوئی ہے۔

تمپ کے علاقے کلبر سےنومبر کے مہینے میں قدیر احمد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا جسکی لاش آج برآمد ہوئی ہے۔

لاش پر گولیوں کے نشانات ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ قدیر احمد کو کس نے قتل کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پچھلے ایک دہائی سے ہزاروں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ وائس فار مسنگ پرسنز کے مطابق ان میں سے پانچ ہزار افراد کے مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔