تربت : ٹریفک حادثے میں 2 افراد جانبحق

152

بلوچستان کے علاقے تربت میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز رپورٹر کے مطابق دشت کنچتی کراس میں تربت سے آنے والی ویگو اور ٹوڈی میں تصادم، دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

حادثے میں جانبحق افراد  میں  مراد بخش ولد حسن ، عبدالرحمان ولد عبدالرشید شامل ہیں ۔

،حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،جنھوں نے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال تربت منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔