تربت : فورسز کی قید سے زخمی حالت میں بازیاب نوجوان جانبحق

332

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ اور دوران قید تشدد کے بعد زخمی حالت میں بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے  میں دم توڑ دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ سے لاپتہ سے ہونے والا شخص بازیابی کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگیا ۔

زرائع  کے مطابق تمپ کوشکلات سے لاپتہ ہونے والا نوجوان دلاور ولد شاہ میر گذشتہ رات بازیاب ہوگیا جسے آج علاج کی غرض سے تربت شہر منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے ۔

اہلخانہ کے مطابق دلاور کو 6 دن قبل فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے والی بال گراونڈ سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا تھا اور اس کو گذشتہ رات زخمی حالت میں رہا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دلاور کے چھوٹے بھائی کو بھی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا تھا جنہیں دو دن بعد تشدد زدہ حالت میں رہا کیا گیا تھا۔