بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج تمپ کے علاقے تگران میں پاکستانی آرمی کے قافلے پر آج براس کے سربازوں نے گھات لگا چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا اس حملے میں دو افسران سمیت دس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئے اور دوطرفہ فائرنگ میں مزید ایک درجن سے زاہد فوجی اہلکار زخمی ہوئے تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جھڑپ میں ہمارے تمام سرباز محفوظ رہے۔
حملے میں پھنسے اہلکاروں کے کمک کےلئے ہیلی کاپٹروں کو علاقے میں بھیجا گیا جو عام آبادیوں پر شیلنگ کرتے رہے۔
ترجمان بلوچ خان نے کہا کہ آج کے اس حملے کی ذمہ داری براس کی طرف سے قبول کرتے ہیں مستقبل میں ہمارے اس نوعیت کے حملوں میں ہم اضافہ کرتے ہوئے شدت لائیں گے اور یہ جنگ بلوچ وطن کی آذادی تک جاری رکھیں گے
براس اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے