تربت : تگران حملے میں 6 اہلکار ہلاک اور 16 زخمی ہوئیں – سرکاری حکام

272

بلوچستان کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کے حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تربت میں موجود سرکاری حکام نے تمپ کے علاقے تگران وکائی میں مسلح افراد  کی جانب سے فورسز کانوائے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئیں ۔

واضح رہے کہ آج صبح مسلح افراد نے کیچ کے علاقے تمپ تگران میں فورسز کے کانوائے پر حملہ کیا جس میں فورسز کے کئی اہلکار مارے گئے ۔

علاقائی زرائع سے موصول ہونے اطلاعات کے مطابق حملے میں سرکاری دعووں کے برعکس کئی گنا زیادہ اہلکار مارے گئے ہیں اور گذشتہ کئی عرصے کے بعد اس علاقے میں ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے ۔

تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔