بیروکریسی مسائل حل کرنے میں روڑے اٹکارہے ہیں – ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

293

چیف جسٹس سے گزارش کرتے ہیں کے وہ ہمارے مسائل کے حل میں روڑے اٹکانے والوں کا نوٹس لیں- آل پاکستان پیرامیڈیکل فیڈریشن، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن 

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چند ماہ پہلے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے اپنے جائز مطالبات کی حق میں صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ لگایا تھا، حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری ثاقب نثار نے دورہ بلوچستان کے دوران ازخود سول ہسپتال کوئٹہ کادورہ کرکے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے احتجاجی کیمپ آکر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے اس وقت کے چیف سیکرٹری اور حکومت ہدایت جاری کیے جبکہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے حل طلب اور جائز مسائل کو حل کرکے چار روز میں نوٹیفکشن جاری کرنے کی ہدایت جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے واضع احکامات کے باؤجود کئی ماہ گزرنے کے باؤجود ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکس کے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں بلکہ بیروکریسی مسائل حل کرنے میں روڑے اٹکارہے ہیں-

ترجمان نے چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے جائز مسائل حل کرنے میں روڑے اٹکانے والے بیروکریسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ازخود نوٹس لیں اور ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے جائز مسائل حل کرنے کا نوٹیفکشن جاری کرنے کا حکم جاری کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس میں پائی جانے والی بے چینی دور کرکے انصاف دلایا جائے ۔