بولان میڈیکل کالج کے استاتذہ مختلف مسائل سے دوچار ہیں – بلوچ ڈاکٹر فورم

150

امید کرتے ہیں کہ بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کابینہ جبری طور پر لاپتہ ڈاکٹر دین جان بلوچ اور اکبر مری کی بازیابی اور شہید ڈاکٹروں کے لواحقین کے مسائل حل کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے ۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم

بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی اسیشن کے نو منتخب عہداران مرکزی صدر پروفیسر ظاھر خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹ خان بابر، نائب صدر پروفیسر اچکزئی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صمد گچکی، جوائنٹ سیکرٹری بیزن بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری ظہور شاہ، فنانس سیکرٹری عاشق حسین، پریس سیکرٹری خلیل بلوچ، کورڈینیشن سیکرٹری ڈاکٹر عارف اور سیکرٹری فیمیل فیکلٹی ڈاکٹر رخسانہ کاسی کو مبارک پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی محنت لگن اور جدوجہد سے ادارے میں بہتری لانے کی کوششں کرینگے اور BMC کو ملک کے اولین کالجوں کے صف میں لا ینگے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج بولان میڈیکل کالج کے استاتذہ مختلف مسائل سے دوچار ہیں اور کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، BDF امید کرتی ہے کہ BMTA کی نومنتخب کابینہ ڈاکٹر کمینوٹی کے بھروسوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ ڈاکٹر دین جان بلوچ اور اکبر مری کی بازیابی اور شہید ڈاکٹروں کے لواحقین کے مسائل حل کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے۔