بولان اور سبی میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

121

بولان اور سبی حملوں میں فورسز کے چھ اہلکار ہلاک کیے – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بولان میں ایف سی کے گشتی ٹیم کو 3:45 منٹ پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دوسرا حملہ ضلع سبی کے علاقے مونڈائی ببرگ کچ کے مقام پر ایف سی کے اہلکاروں پر اس وقت کیا گیا جب وہ پانی بھرنے جارہےتھے، حملے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے قابض فورسز پر مقبوضہ بلوچستان کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگے۔