بلوچستان کو شامل کئے بغیر سی پیک منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا – غفور حیدری

230

جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان کو سی پیک میں شامل نہیں کیا جا تا اس وقت تک سی پیک کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو گا موجودہ حکومت ملک کی معاشی ترقی وخوشحالی نہیں چا ہتے۔

اس لئے سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کو نظرانداز کر کے ایک بار پھر بلوچستان کو پسماندگی اور غربت کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے چین میں چین کے نائب وزیر برائے ایتنھک سے ملاقات کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے نائب وزیر کو بلوچی شال بھی پہنایا جبکہ دونوں جانب سے سوئینرز بھی پیش کی گئی انہوں نے کہا ہے کہ چین و پاکستان کا معاشی راہداری سے محکوم اقوام کو مستفید ہونی چائیے، بلوچستان سی پیک کا سنگم ہے ،اکنامک زون بننی چائیے، سی پیک کو رول بیک نہیں ہونے دینگے ، چین اور پاکستان کی قیادت مل کر وسیع معاشی پالیسی بنائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سی پیک سے فائدہ ملنی چائیے اور ملک کے باقی غریب صوبوں کو بھی حصہ ملنا چائیے انہوں نے کہا ہے کہ ہم ترقی کے مخالف نہیں ہے مگر ایسے ترقی نہیں چا ہتے جس سے بلوچستان کے عوام خوشحال نہ ہوں گوادر منصوبے سے ہی پاکستان ترقی کر رہا ہے پاکستان کیساتھ ساتھ بلوچستان کو بھی ترقی دینی چا ہئے جب تک بلوچستان کو ترقیاتی عمل میں شامل نہیں کیا جاتا سی پیک کا منصوبہ قابل قبول نہیں ہے ۔

کیونکہ سی پیک کے منصوبے سے ہی بلوچستان کی پسماندگی ختم ہو گی اور اگر حکمران چا ہئے تو بلوچستان میں حالات کو کنٹرول کے لئے سی پیک منصوبوں میں مغربی روٹ کو ڈالنا چا ہئے انہوں نے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان کو سی پیک میں شامل نہیں کیا جا تا اس وقت تک سی پیک کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو گا ۔

موجودہ حکومت ملک کی معاشی ترقی وخوشحالی نہیں چا ہتے اس لئے سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کو نظرانداز کر کے ایک بار پھر بلوچستان کو پسماندگی اور غربت کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔