بلوچستان : چمن میں قبائلی رہنما بم دھماکے میں زخمی

165

بلوچستان کے سرحدی شہر میں بم دھماکہ ۔

دھماکے میں قبائلی رہنما اپنے محافظوں سمیت زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے پشتون اکثریتی و سرحدی شہر چمن بغرہ روڈ  سبزی مارکیٹ کے قریب  بم دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما حاجی باول عشیزئی اپنے دو دیگر محافظوں سمیت زخمی ہوگئے ۔

دھماکے میں زخمیوں افراد کو مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کردیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔

تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔