بلوچستان میں ڈاکٹروں، تاجروں سمیت کاروباری، سیاسی، سماجی، شخصیات کی اغوا ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات تشویشناک ہے – بی این پی رہنماء رؤف مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میرروف مینگل، چیئرمین جاویدبلوچ نے معروف معالج نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کے اغواکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں ایک دفعہ پھراغوا ڈکیتی و بدامنی کوفروغ دیاجارہاہے جوسیکورٹی کے نام پرکئے گئے اقدامات پرسوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کاروباری شخصیات اورشہریوں، ڈاکٹروں،تاجروں سمیت کاروباری ،سیاسی اور سماجی شخصیات کی اغواء، ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات تشویشناک ہے جہاں ہرطبقہ عدم تحفظ کاشکارہے جبکہ کوئٹہ شہرمیں معروف ڈاکٹرکی اغواء تاحال عدم بازیابی سے سیکورٹی کے نام پربلوچستان کے وسائل کابے دریغ استعمال خودسیکورٹی اداروں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔ بلوچستان میں ایک دفعہ پھراس طرح کے ہتھکنڈوں کوموقع فراہم کیاجارہاہے، پہلے سے صحت کے شعبے میں ماہرڈاکٹروں کی کمی کاشکارہے اس طرح کے واقعات سے مزیدشعبہ صحت تنزلی کاشکاررہیگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقیقی مسائل سے چشم پوشی اختیارکرکے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی این پی کامطالبہ ہے کہ ڈاکٹر ابراہم خلیل سمیت بلوچستان کے طول وعرض میں اپنے ساتھیوں اور پیاروں کی بازیابی کیلئے سراپا احتجاج افراد کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ ان کے احتجاج میں شرکت اوراپنے لوگوں کی یبازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔