بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے- اختر مینگل

124

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہوا تو بلوچستان میں دیگر مسائل بھی حل ہو جائینگے۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کر کے اس اہم مسئلے پر آرمی چیف سے ملاقات کر ینگے ۔

سردار اختر  مینگل نے کہا ہے کہ اس وقت بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں جو کہ سخت سردی کے باوجود اپنے لواحقین کے بازیابی کے منتظر ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کی حمایت اس لئے کی تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے گی بی این پی نے ایک سال کا وقت دیا ہے کہ پی ٹی آئی اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور ایک سال انتظار کے بعد پھر ہم ا پنے فیصلوں میں آزاد ہے

سردار اختر  مینگل نے کہا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد بلوچستان کا اہم مسئلہ ہے جس کا حل ہونا ضروری ہے ہمارے خواتین اور بچے شدید سردی میں بھی سراپا احتجاج ہے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے ورثاء ذہنی کوفت اور پریشا نی سے دوچار ہے ان کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر کسی پر بھی کوئی جرم ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سردار اختر جان مینگل کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت اس بارے سنجیدہ ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک کے دیگر مسئلوں کی طرح بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا بھر پو رکردا رادا کرینگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے بعد بلوچستان کی پسماندگی بھی ختم ہو جائے گی انسانی حقوق کے وزیر شیریں مزارینے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا محکمہ اس بارے ڈیٹا اکھٹا کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس موقع پر پارٹی مرکزی اطلاعات ایم،این اے آغا حسن بلوچ بھی موجود تھے