بلوچستان : مند سے فورسز کے ہاتھوں 1 شخص گرفتاری بعد لاپتہ

166

بلوچستان کے علاقے مند سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے  فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ  کردیا۔

 مند کے علاقے گیاب سے فورسزکے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت فدا احمد ولد اکبر کے نام سے ہوئی ۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں بلوچ نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین ایک جانب اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کررہے ہیں تو دوسری جانب ریاستی فورسز کی جانب سے لوگوں کو لاپتہ کرنے میں تیزی لائی گئی ہے۔