چاغی میں چوری و ڈکیتی روز کا معمول بن چکا ہے

276

چاغی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے دو گاڑیاں ایک لاکھ نقدی اور موبائل چھین کر فرار ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ دالبندین کے مطابق  شاہ نواز اور ظہور احمد نامی ڈرائیوروں  نے بتایا کہ وہ گذشتہ شب ایک سرخ رنگ کی فیلڈر اور دیگر  گاڑی کے ہمراہ  چاغی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ چاغی کے قریب گاہکو اور پل چوٹو کے درمیان میں  مسلح ڈاکوؤں نے انہیں زبردستی روک کر ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان سے دونوں گاڑیوں کی چابیاں ایک لاکھ روپے نقدی تین عدد قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

ڈرائیوروں نے بتایا کہ چوروں  نے ہماری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے اور ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر ہمیں ویرانے میں چھوڑ دیا اور بھوک و پیاس کی وجہ سے ہماری حالت غیر ہوگئی ۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ کافی دیر کے بعد وہاں سے گزرنے والے مسافروں نے انہیں دیکھ کر ان کی مدد کو پہنچے اور ان کے ہاتھ پاؤں کھول دیئے۔

انہوں  نے چاغی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈاکوؤں کےخلاف کارروائی کریں اور ان کی چھینی ہوئی رقم اور گاڑیاں فی الفور برآمد کردیں ۔