بلوچستان: دشت میں فورسز کی بڑی تعداد میں آمد ، آپریشن کا خدشہ

422

بلوچستان کے علاقے میں کیچ میں فورسز کی بڑی تعداد میں آمد ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو مقامی زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج شام کے وقت فورسز کی دو جنگی ہیلی کاپٹر مند کیمپ میں آنے کے بعد کلبر کا فضائی دورہ کیا ۔

زرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے بعد تربت سے زمینی فورسز کی ایک بڑی تعداد دشت کی جانب روانہ ہوا ہے ۔

مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دشت و مزن بند کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی و آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔