بلوچستان : اوتھل و دکی میں حادثات ، 2 افراد جانبحق 3 زخمی

191

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونےو الی اطلاعات کے مطابق  بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق دکی میں واقعہ مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن کلیم اللہ جاں بحق ہو گیا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے افغانستان روانہ کر دیا گیا۔

دریں اثناء درسری جانب  اوتھل کے پہاڑی علاقے کھرڑی میں مائینز پر کام کے دوران پہاڑی تودا گرنے سے ایک مزدور جانبحق 3 مزدور زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اوتھل کے پہاڑی علاقے کھرڑی مائینز میں کام کے دوران تودا گرنے سے کام کرنے والے مزدور محمد علی ولد ولی محمد شاہوک موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ فقیر محمد ولد درمحمد شاہوک خیر جان ولد علی شیر گرگناڑی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں سے دو افراد کی حالت تشویشناک تھی جنہیں شدید زخمی حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ۔