انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کرینگے – بلوچ نیشنل موومنٹ

175

کوئٹہ کے یخ بسہ ہواؤں میں احتجاج کرنے والے خواتین و بچوں کی آواز دنیا تک پہنچائینگے – بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ مرکزی ترجمان نے مختلف ممالک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دس دسمبرانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جرمنی کے مختلف شہروں ہالینڈ آسٹریلیا اور کینیڈا میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے یہ مظاہرے بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن حراستی قتل اغوا اور گمشدگی اور کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں میں احتجاج کرنے والی خواتین اور بچوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کیلئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ کی وجہ سے یہ تمام مسائل دنیا کی آنکھوں سے اوجھل ہیں اور بین الاقوامی میڈیا پر بلوچستان داخلے پر پابندی عائد ہے ایسے میں مہذب دنیا کا فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر بلوچ قوم پر ہونے والی مظالم کا نوٹس لے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اس موقع پر #HumanRightsDay ہیش ٹیگ کے ساتھ #BalochGenocide کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے پاکستانی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرانے میں ہماری مد د کریں۔

ترجمان نے تمام بلوچ آزادی پسندوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت کریں اور اس دن کے مناسبت سے بلوچ قوم پر ہونے والی پاکستانی وحشت وبربریت اورریاستی دہشت گردی کو دنیاکے سامنے آشکارا کرنے میں ہماری مددکریں اورانسانیت سوزمظالم کے خلاف ایک کردار ادا کریں۔