اللہ نظر زندہ باد کہنے پر بوڑھے بلوچ پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اہلکار کی تشدد

841

 زبردستی پاکستان آرمی زندہ باد کہلوانے اور جواب میں اللہ نظر زندہ باد کہنے پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا بوڑھے بلوچ پر تشدد ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے گجلی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار ایک سفید ریش بوڑھے بلوچ سے زبردستی پاکستان آرمی زندہ باد کا نعرہ لگوانے کا کہہ رہے ہیں جس کے جواب میں بوڑھا بلوچ ڈاکٹر اللہ زندہ باد کہتا ہے جس پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار بوڑھے شخص پر تشدد کرتے ہیں ۔

مقامی لوگوں کے مطابق بوڑھے بلوچ کا نام گل محمد ہے جو کہ مشکے گجلی کا رہائشی ہے اور شہید لشکر بلوچ کے والد ہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاست کی جانب سے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار ایک  جانب شاہراہوں اور شہروں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث پائے گئے ہیں وہی دوسری جانب ہر وقت گلی کوچوں میں لوگوں کو روک کر ان سے زبردستی پاکستان آرمی زندہ باد کے نعرے لگواتے ہیں اور عوام کی انکار پر انھیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں ۔