افغان طالبان نے ملا منان کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کردی

624

افغان طالبان نے ملا منان کی امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کردی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند کے لئے اپنے گورنر ملا محمد رحیم المعروف ملا منان کی امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کردی ۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ملا منان ایک بہادر، مخلص ، با احساس اور باصلاحیت مزاحمت کار تھا جس نے امریکہ سمیت اس کے کٹھ پتلیوں کے خلاف  مزاحمت کو منظم کیا ۔

یاد رہے کہ  افغان آرمی اور پولیس کےلئے دہشت کی علامت سمجھنے جانے والا طالبان رہنما  آج امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔

ملا منان جس کا اصل نام ملا عبدالرحیم تھا، پشتونوں کے اسحاق زئی قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور اسے امریکی ڈرون طیارے نے ہلمند کے ضلع نوزاد کے سرگردان بازار میں نشانہ بنایا ۔

ملا منان افغان طالبان میں اپنے پاکستان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کافی مشہور تھا اور اسی بنیاد پر وہ چار سال تک پاکستان کی قید میں بھی رہا ۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ملا منان نے اپنے ایک ہزار سے زائد جنگجووں کو برابچہ اور آس پاس کے علاقہ میں روانہ  کیا جہاں انہوں نے پاکستانی فورسز کو سرحد پر خاردار تار لگانے سے روک دیا اور کئی جگہوں پر پاکستانی فورسز پر حملے بھی کئے ۔