افغان بچے کو میسی کے تحفے سے محروم کردیا گیا

269

مرتضیٰ احمدی کا قصہ دو سال قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جہاں اس نے میسی کی پلاسٹک سے بنی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

افغانستان کے ایک کم عمر فٹ بال کے شوقین بچے مرتضیٰ کو اس وقت عالمی شہرت ملی تھی جب اس نے ارجنٹائن کے فٹ بالر میسی کے اور ان کے خاندان کی دعوت پر بارسلونا پہنچ گیا۔ مشہور فٹ بالر میسی نے یادگار کے طورپر افغان بچے کو اپنے نام کی ایک شرٹ تحفے میں دی تھی مگرحال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ طالبان شدت پسندوں‌ نے مرتضیٰ کو اس تحفے سے محروم کر دیا ہے۔

مرتضیٰ احمدی کا قصہ دو سال قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس نے پلاسٹک کی ایک شرٹ پہن رکھی تھی جس پر ارجنٹائنی فٹ بالر “میسی” کا نام لکھا گیا تھا اس تصویر نے غیر معمولی شہرت اختیار کی یہاں تک کہ ننھے افغان مداح کا پیغام میسی تک جا پہنچا میسی نے بارسلونا میں اس کی دعوت کی اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی طرف سے بھی اس کی مدد کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں طالبان نے اچانک ان کے گائوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مرتضیٰ احمدی اور اس کے دیگر اقارب سب کچھ گھر پر چھوڑ اپنی جانیں بچانے کے لیے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے احمدی کو روتے اور چلاتے دیکھا گیا۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ میسی کی طرف سے دیئے گئے شرٹ کے تحفے سے محروم ہو گیا ہے۔