افغانستان : کندھار میں طالبان کے مجمع میں دھماکے سے 24 شدت پسند ہلاک

780

افغانستان کے جنوبی صوبے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو کمانڈر سمیت 24 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع معروف اور زابل کےضلع اتغر  کے درمیان کلی ھوتک  میں ہونے والے بم دھماکے میں دو کمانڈروں سمیت 24 طالبان مارے گئے ۔

زرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق طالبان شدت پسند ضلع معروف پر حملے کی تیاریوں میں مصورف تھے اور وہاں افغان فورسز سے چھینا گیا ایک بکتر بند گاڑی کو بارودی مواد سے بھر دیا گیا تھا کہ ضلع کے مرکز پر حملے کےلئے استعمال کیا جانا تھا کہ بارودی مواد سے بھرا بکتر بند گاڑی طالبان کے مجمع کے درمیان ہی دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں  دو درجن سے زائد طالبان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

تاہم اس دھماکے کے بارے میں طالبان کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب کندھار ہی کے ضلع شاولیکوٹ کے کلی ویان میں طالبان کی جانب سے  پولیس کی ایک چوکی پر حملے کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار مارے گئے ۔

صوبائی پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 11 پولیس اہلکار شدت پسندوں کے حملے میں مارے گئے ۔