افغانستان کی اشرف غنی حکومت نے خفیہ ادارے کے دو سابق سربراہوں کو اہم حکومتی عہدوں پر تعنیات کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ کابل کے نمائندے کے مطابق اشرف غنی کی سربراہی میں قائم قومی یکجہتی حکومت نے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے دو سابق سربراہوں کو دفاع و داخلہ میں اہم عہدوں پر تعنیات کردیا ۔
اسد اللہ خالد کو وزیر دفاع جبکہ امراللہ صالح کووزیر داخلہ کےعہدے پر تعنیات کردیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اشرف غنی نے ایک اور سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل کو عہدے کی پیشکش کی تھی لیکن اس نے کوئی بھی عہدہ لینے سے معذرت کیا تھا ۔
یاد رہے کہ اسد اللہ خالد جب خفیہ ادارے کے سربراہ تھے تو اس وقت وہ ایک خودکش حملے میں زخمی ہوئے تھے ، اس کے علاوہ چند ہفتے قبل امر اللہ صالح اور رحمت اللہ نبیل پر بھی حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہیں ۔