افغانستان : اسپیشل فورسز کا مدرسے پہ چھاپہ، 12 طالبعلم جانبحق

143

افغانستان میں حالیہ چند ہفتوں میں امن مذاکرات کے سلسلے کے بعد امریکی و افغان فورسز کے چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع کجکی میں افغان اسپیشل فورسز نے چھاپہ مار کر وہاں پہ زیر تعلیم 12 طالب علموں کو قتل کردیا ۔

ہلمند کے ضلع کجکی کے علاقے “بابا” میں چھاپہ ہلمند ہی کے ضلع گرمسیر میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری کے اس واقعے کے چند دن  بعد ہی پیش آیا جہاں پہ 30 کے قریب خواتین و بچے مارے گئے ۔

دوسری جانب گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل ہونے والے ایک حملے میں 43 افراد جانبحق ہوئیں ۔

تاہم طالبان نے کابل میں ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل حملے میں ان کے مجاہدین کا ہاتھ نہیں ہے ۔