افضل بلوچ کی شہادت میں ملوث قدیر ابابگر کو ہلاک کردیا – بی آر اے

776

بلوچ ریپبلیکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ماہ ہمارے سرمچاروں نے دوران گشت تمپ کلبر میں قدیر ابابگر ، نواب اور محمد کو اس وقت گرفتار کرکیا جب وہ دو نوجوانوں سے ہزاروں مالیت کے تیل چراکر واپس جارہے تھے ان تینوں مجرموں سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پسٹل بھی برآمد ہوا ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دوران تفتیش نواب اور محمد پر زامران اور گرد نواح میں چوری اور ڈاکہ زنی کا جرم ثابت ہوگیا البتہ دونوں مجرموں کے خاندان اور علاقائی معتبریں کی اس ضمانت پر ان کو چند دن پہلے رہاکردیاگیا کہ وہ آئندہ چوری اور ڈاکہ زنی میں ملوث نہیں ہونگے جبکہ قدیر ابابگر جو 2017 میں ہمارے تنظیم کے سرمچار ورنا افضل کی شہادت میں ملوث تھا دوران تفتیش قدیر ابابگر نے یہ اعتراف کیاکہ اس نے اپنے ہاتھوں سے ورنا افضل کو مارا تھا اور وحشیانہ عمل کے دوران اس کا ایک آنکھ بھی نکال دیا تھا ۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ تنظیم کے سرگرم سرمچار کے قتل میں براہ راست ملوث ہونے پر قدیر ابابگر کو کل زامران میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور اس کی اعترافی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی ۔