بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی ایل اے کے کمانڈر استاد اسلم کی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلم بلوچ قومی مزاحمت کے اہم ستون تھے بلوچ قومی مزاحمت میں وہ ایک حقیقی استاد و رہبر کے کردار ادا کررہے تھے ان کی کامیاب جنگی و سیاسی حکمت عملی اور مہارت کے ساتھ پختہ سوچ و بہادری کی بدولت پاکستان سمیت چین سامراج بھی حواس باختہ ہوچکا تھا۔
ترجمان نے کہا اسلم بلوچ صرف بی ایل اے کے دوستوں کی نہیں بلکہ تمام آزادی پسند تنظیموں کے سرمچاروں کی رہنمائی کررہا تھا
ترجمان نے کہا دشمن اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ استاد اسلم بلوچ کے بعد قومی مزاحمت کمزور ہوگی بلکہ قومی مزاحمت کمزور نہیں مزید تیز ہوگی، استاد اسلم بلوچ کی شہادت سے ہماری موقف کی مزید تصدیق ہوئی کہ پاکستان آئی آیس آئی خودکش بمبارمنٹ کی ایک فیکٹری ہے اور مہذب دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
ہم عہد کرتے ہیں استاد اسلم بلوچ اور دیگر شہداء کی فکر و فلسفہ کو پایہ تکیمل تک پہنچا کر دم لینگے۔