اسلم بلوچ اور ساتھیوں کی شہادت قومی تحریک کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے – یو بی اے

196

بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھیوں کی شہادت قومی تحریک کے لیے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ مرید بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلم بلوچ اور بی ایل اے کے دیگر ساتھیوں کی شہادت قومی کاذ کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔

مرید بلوچ نے مزید کہا ہے کہ بی ایل اے کے ساتھیوں کا پاکستانی اجرتی مذہب پرست خودکش کے ہاتھوں شہادت بلوچ قوم کی موقف کی تائید ہے، اب دنیا کو سمجھنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے کہ پاکستان نے ایک منظم طریقے سے خطے میں اپنی دہشت گردانہ پالیسی کو پروان چڑھایا ہوا ہے۔

یاد رہے بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر استاد اسلم بلوچ گذشتہ روز ایک حملے میں پانچ ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ بی ایل اے کے اہم کمانڈر اسلم بلوچ دشمن کے ایک حملے میں تنظیم کے پانچ اہم ساتھیوں سنگت سردارو عرف تاجو، کمانڈر کریم مری عرف رحیم بلوچ ، سنگت اختر بلوچ عرف رستم، سنگت فرید بلوچ اور سنگت صادق بلوچ سمیت شہید ہوگئے ہیں۔