استاد اسلم بلوچ جہد آزادی کے اہم ستون تھے- واحد قمبر

1291

آزادی پسندرہنما استاد واحد کمبر بلوچ نے استاد اسلم بلوچ اور ساتھیوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا استاد اسلم بلوچ اور دوستوں کی شہادت یقیناًبلوچ جہد آزادی کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے لیکن کہتے ہیں انقلاب اپنے بچوں کی خون سے پرورش پاتا ہے اور بلوچ آزاد ی کے جہد کار بھی آج آزادی یا موت کے فلسفہ پر جیتے ہیں

انہوں نے کہا استاد اسلم بلوچ اور دوستوں کی شہادت اور ان کی خلا پر کرنا مشکل ہے مگر بلوچ دشمن بھی اس غلط فہمی نہ رہے استاد اسلم بلوچ اور دوستوں کی شہادت سے بلوچ تحریک آزادی کی کاروان کمزور پڑ جائے گا بلوچ قوم اس طرح کے مرحلوں سے پہلے بھی گزر چکا ہے شہید غلام محمد، شہید ڈاکٹر منان ،شہید اکبر خان بگٹی، شہید بالاچ مری،شہید ڈاکٹرخالد،سمیت ہزاروں بلوچ سرکردہ رہنماؤں اور جہد کاروں شہادت اور ہزاروں رہنماؤں کی اغواء اور لاپتہ ہونے کے بعد بھی بلوچ جہد آزادی کی تحریک کمزوری کے بجائے تیزی کے ساتھ منزل کی جانب گامزن ہے

انہوں نے مزید کہا استاد اسلم بلوچ جہد آزادی کے اہم ستون تھے ان کی جہد مسلسل ، قابلیت اور صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں تاریخ میں سنہروں الفاظوں سے یاد کیا جائے گا استاد اسلم بلوچ تحریک آزادی اور بلوچ قوم کے لئے جنرل گیاپ تھے ان کا فکرو فلسفہ اور انقلابی تعلیمات بلوچ سمیت دنیا بھر کے مظلوم قوموں کے رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا رہے گا استاد اسلم بلوچ کی شہادت راہ مشعل بن کر ہم لوگوں کی رہنمائی کرتارہے گا