استاد اسلم بلوچ کی تعلیمات و تربیت ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہینگی۔ گلزار امام

727

بلوچ ریپبلیکن آرمی کے سینئر کمانڈر گلزار امام بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ استاد اسلم بلوچ مضبوط اعصاب، قربانی، مخلصی اور قائدانہ صلاحیتوں کا ایک اعلیٰ نمونہ تھے۔ انکی تعلیمات و تربیت ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہینگی۔ استاد اسلم کا مطمع نظر ہمیشہ سے مجموعی طور پر بلوچ قومی تحریک رہا ہے، انکی سوچ گروہیت سے برتر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچ قومی آزادی کے جدوجہد میں برسرپیکار تمام تنظیموں کیلئے وہ یکساں طور پر محترم اور ایک استاد کی حیثیت رکھتے تھے۔

گلزار امام نے مزید کہا کہ استاد اسلم بلوچ نے قومی مزاحمت میں ہماری جو رہنمائی کی، ان رہنما اصولوں کو اپناتے ہوئے ہم قبضہ گیر ریاست کے خلاف مزاحمت کو تیز کریں گے۔ استاد اسلم جیسے ہمہ جہت رہنما اور استاد کی کمی ضرور محسوس کی جائے گی لیکن انکا فلسفہ اور قومی آزادی، گروہیت سے بالاتر اور جنگی تدبر کے رہنمایانہ اصول بلوچ تحریک میں سینکڑوں اسلم بلوچ پیدا کرنے کا موجب بنیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ استاد اسلم و ساتھیوں کی شہادت سے ہمارے صفوں میں ایک رہنماء کا خلا ضرور پیدا ہوگیا ہے لیکن استاد اسلم بلوچ کی تعلیمات اور جنگی ہنر سے پاکستان اور چین کو یہ سبق ضرور سکھایا جائے گا کہ بلوچ فرزند وطن کی آبیاری و آزادی کیلئے کس حد تک کمر بستہ ہیں۔