افغانستان : طالبان کا اہم جنگی کمانڈر کندھار میں ہلاک

349

افغان طالبان کے سخت گیر رہنماوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے اہم جنگی کمانڈر اور کندھار میں طالبان کے ریڈ برگیڈ کے قائم مقام سربراہ  شریف اللہ اپنے دو دیگر ساتھیوں سمیت ایک فضائی حملے میں مارا گیا ۔

طالبان کے جنگی کمانڈر کو کندھار کے چولاوک علاقے میں نشانہ بنایا گیا ۔

یاد رہے حالیہ چند ہفتوں سے افغان طالبان کے سخت گیر رہنماوں کے خلاف امریکی اور افغان فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ ہفتے دیشو برابچہ میں مولانا عبدالقیوم روحانی جو کہ غور صوبے کے گورنر تھے مارا گیا اس کے علاوہ پورے افغانستان کے جنگی مشیر اور ہلمند کے طالبان کے گورنر ملامنان بھی ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کندھار کے اضلاع شوراوک اور بولدک کے درمیانی علاقے میں طالبان نے حملہ کرکے 19 کے قریب افغان سرحدی فورسز کو ہلاک کردیا ۔