ہنگو: لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکہ، 17 افراد جاں بحق

292

ہنگو: ہنگو کے علاقہ لوئر اورکزئی میں بم دھماکہ ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہنگو کے علاقے لوئر اورکزئی میں بم دھماکے کے نتیجے 17 افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایا بازار میں ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ ابتدائی تحقیقات اور شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی حتمی بیان دیا جا سکے گا۔

پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری اب تک عمل میں نہ آسکی جبکہ دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔