گوادر : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان لاپتہ

211

بلوچستان کے علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے گوادر کے علاقے کوہ بُن وارڈ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان کی شناخت قیص ولد حاجی خاد کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئےگذشتہ کئی روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچ خواتین و بچے احتجاج کررہے ہیں ۔