گوادر: فورسز کا آپریشن، 2 افراد حراست بعد لاپتہ

192

گوادر میں فورسز نے دوران آپریشن 16 سالہ فدا سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز نے گھروں پر آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ بعد میں ایک شخص کو رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر، فقیر کالونی میں فورسز نے گھروں پر چھاپے کے دوران 16 سالہ فدا ولد خالد، قادر بخش ولد خیر محمد اور حاجی نصیر ولد حاجی مراد سکنہ دشت شولی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حاجی نصیر کو بعد میں رہا کردیا گیا جبکہ فدا اور قادر بخش تاحال لاپتہ ہیں۔